الکفیل سنٹر فار انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ سکل ڈویلپمنٹ کی طرف سے سکول انتظامیہ کے لیے مفید ایپ کی تیاری.....

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے الکفیل سنٹر فار انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ سکل ڈویلپمنٹ نے حال ہی میں اپنی ایک نئی ایپ (السراج للمدرسة الإلكترونيّة) تیار کی ہے جس کے ذریعے سکول انتظامیہ اور طلاب کے سرپرست حضرات کے درمیان رابطہ انتہائی آسان ہو گیا ہے اور طلاب کے سرپرست حضرات کو اپنے بچوں کی علمی سرگرمیوں اور علمی لیول کا بھی ہر لمحہ علم رہے گا۔

اس ایپ کو تجرباتی طور پر کچھ سکولز پہ استعمال بھی کیا گیا ہے جس کا خاطر خواہ نتیجہ برآمد ہوا ہے اور طلاب کے سرپرست حضرات کو اپنے بچوں کے معیار تعلیم اور علمی سرگرمیوں کے بارے میں بروقت معلومات ملنے سے بچوں کی تعلیم پر بھی مثبت اثر ہوا ہے۔

اس ایپ کی لانچنگ کا باقاعدہ اعلان (gtx جيتكس) میں کیا گیا تھا اور اب یہ ایپ با آسانی ہر ایک کے لیے دستیاب ہے اس ایپ کے حصول کے لیے مندرجہ ذیل لنک استعمال کیا جا سکتا ہے:

http://www.school.iq/
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: