حج کے دوران دینی رہنمائی کرنے والے علماء کی سالانہ کانفرنس میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی شرکت.....

حج و عمرہ کی سپریم کمیٹی(هيأة العُليا للحجّ والعمرة) اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے دینی امور کے سیکشن کے مشترکہ تعاون سے حجاج کرام کی دینی رہنمائی کرنے والے علماء کی سالانہ کانفرنس نجف اشرف میں منعقد ہوئی کہ جس میں حجاج کے مرشدین و معلمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
روضہ مبارک امام علی علیہ السلام کے مضیف امام حسن مجتبی علیہ السلام کمپلیکس میں منعقد ہونے والی کانفرنس سے آیت اللہ شیخ باقر ایروانی نے خصوصی خطاب کیا اور حجاج کرام کی رہنمائی کرنے والے علماء کی اہمیت، ذمہ داری اور عظمت کے حوالے سے گفتگو کی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: