امام جعفر صادق(ع) کے یوم شھادت کے حوالے سے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے مرکزی دروازوں پر دسیوں میٹر بڑے تعزیتی بینرز آویزاں

حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی شھادت کی یاد میں پورے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں سوگ کے مظاہر واضح ہیں اور ہر طرف سیاہ چادریں اور سیاہ عَلَم دکھائی دے رہے ہیں۔ چھٹے امامؑ کی المناک شھادت کو مد نظر رکھتے ہوئے پورے روضہ مبارک میں روشنیوں کا رنگ سرخ کر دیا گیا ہے اور باب القبلہ اور باب امام حسین(ع) پر دسیوں میٹر بڑے تعزیتی بینرز بھی آویزاں کر دئیے گئے ہیں۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے باب القبلہ پر 28 میٹر لمبا اور 6 میٹر چوڑا عزائی بینر نصب کیا گیا ہے جس پر یہ عبارت لکھی ہوئی ہے:(اللهمّ صلّ على جعفر بن محمد حجّة ربّ العالمين) اور اس بینر کی جوانب پہ جلی الفاظ میں(صادق في القول) اور (صادق في الفعل) مکتوب ہے۔

جب کہ روضہ مبارک کے ما بین الحرمین میں کھلنے والے مرکزی دروازے باب امام حسین علیہ السلام کے اوپر 16 میٹر لمبا اور 6 میٹر چوڑا عزائی بینر نصب ہے جس پر سبز رنگ میں یہ عبارت لکھی ہوئی ہے:(السلام عليك يا جعفر بن محمد الصادق) جب کہ اس بینر کے جوانب میں سفید رنگ میں(يا صادقاً بالقول والفعل) مکتوب ہے۔

واضح رہے چھٹے امام حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی المناک شھادت کی یاد میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی طرف سے مجالس عزاء کا سلسلہ جاری ہے اور یوم شھادت دونوں مقدس روضوں کی جانب سے ماتمی جلوس بھی برآمد کیا جائے گا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: