امام رضا(ع) کے جشن میلاد کی پر مسرت مناسبت پہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) پوری دنیا کو مبارک باد پیش کرتا ہے.....

اہل بیت علیھم السلام کی خوشیوں اور مسرتوں سے بھرے ایام میں سے ایک گیارہ ذی القعدہ کا دن بھی ہے کہ جس میں ہمارے آٹھویں امام حضرت رضا علیہ السلام اس دنیا میں تشریف لائے۔ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا ادارہ امام رضا(ع) کے جشن میلاد کی پر مسرت مناسبت پہ پوری دنیا اور خاص طور پہ امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف اور مراجع عظام کو مبارک باد پیش کرتا ہے اس مبارک اور پُر مسرت دن کے قریب آتے ہی روضہ مبارک حضرت عباس(ع)میں ہرطرف مسرت کے مظاہر نظر آرہے ہیں روضہ مبارک میں جگہ جگہ پھولوں کے بڑے بڑے گلدستے آویزاں ہیں جہاں نظر پڑتی ہے وہاں مبارک باد پر مشتمل خوبصورت بینر لگے نظر آتے ہیں رنگ برنگی لائٹس نے روضہ مبارک کی آرائش کو چار چاند لگا دئیے ہیں۔۔۔۔۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: