امام حسین(ع) کے دنیا میں گزارے ہوئے سالوں کے برابر (58)حسينی عَلم ما بين الحرمين میں لہرا رہے ہیں

ما بین الحرمین کی انتظامیہ نے محرم کے دوران سید الشہداء(ع) پہ گہرے حزن وملال اور سوگ کی علامت کے طور پر امام حسین(ع) کے دنیا میں گزارے ہوئے سالوں کے برابر (58) سیاہ حسينی عَلم ما بين الحرمين میں نصب کیے ہیں جن پر سرخ رنگ میں (السلام عليك يا سيّد الشهداء) اور (يا قمر بني هاشم) لکھا ہوا ہے۔ ان علموں کے پولز پر عزائی بینرز نصب کیے ہیں جن پر امام حسین(ع) کی شہادت کا پرسہ پیش کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ما بین الحرمین کی انتظامیہ نے یکم محرم سے ہی ما بین الحرمین کے اردگرد عمارتوں پر بھی سیاہ چادریں آویزاں کر دی تھیں تاکہ سوگ اور حزن و ملال کا ماحول ہر طرف غالب رہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: