کربلا میں یوم عاشوراء کے احیاء میں 15000 مواکب نے شرکت کی جن میں غیر ملکی مواکب کی بڑی تعداد بھی شامل ہے

روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے ’’سیکشن برائے مواكب و هيئات حسينيّة‘‘ کے سربراہ الحاج رياض نعمة السلمان نے بتایا ہے کہ ہمارے پاس رجسٹرڈ حسینی انجمنوں اور مواکب میں سے اس سال (1440ھ) پندرہ ہزار (15000) عراقی اور غیر ملکی مواکب نے کربلا میں یومِ عاشوراء کے احیاء میں شرکت کی ہے۔

الحاج رياض نعمة نے مزید بتایا کہ ہمارے محدود اعداد و شمار کے مطابق یوم عاشوراء کے احیاء میں شریک غیر رجسٹرڈ مواکب کی تعداد بھی ہزاروں میں ہے۔

مذکورہ بالا مواکب اور حسینی انجمنوں نے اس دن کے احیاء کے سلسلہ میں ناصرف ماتم و زنجیر زنی کے ذریعے عزاداری برپا کی بلکہ انھوں نے زائرین اور دیگر عزاداروں کے لیے بغیر کسی وقفے کے پانی، کھانے اور چائے وغیرہ کی فراہمی کا سلسلہ بھی اب تک جاری رکھا ہوا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: