روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے جدید ترین نظام کے ذریعے زائرینِ اربعین کی مردم شماری شروع کر دی ہے

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے کیمونیکیشن ڈویژن کے ٹیکنیکل اور انجینیئرنگ اسٹاف نے سینٹرل سسٹم فار کاؤنٹنگ دا وزیٹرز کے ذریعے زائرینِ اربعین کی مردم شماری شروع کر دی ہے اس سسٹم کو خصوصی طور پر اربعین پر کربلا میں آنے والے زائرین کرام کے اعداد و شمار کے لیے ڈایزئن کیا گیا ہے اس سسٹم کے تحت اہم شاہراہوں ،بارڈر ایریاز اور اہم مقامات پر زائرین کرام کی تعداد معلوم کرنے کے لیے ہائی ایکیوریسی کیمرے لگائے گئے ہیں۔

اس ڈویژن کے ہیڈ انجینئر فراس عباس حمزہ نے بتایا کہ گزشتہ کئی سالوں سے زائرین کرام کی صحیح اور درست تعداد کی کامیاب معلومات کی فراہمی کے بعد ہم نے اپنے کام کو مزید بہتر اور اس کا دائرہ بڑھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے اس دفعہ ان تمام شاہراہوں پر جو کہ زائرین کربلا آنے کے لیے استعمال کرتے ہیں پر جدید کیمرے نصب کیے ہیں ان شاہراہوں میں نجف کربلا روڈ، حلہ کربلا روڈ، بغداد کربلا روڈ، حسینیہ کربلا روڈ اور الحر کربلا روڈ شامل ہیں۔

ان تمام کیمروں کو مین کاؤنٹنگ سسٹم کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے جدید کیمروں سے حاصل کردہ معلومات کو مرتب کر کے روزانہ کی بنیاد پر اعداد وشمار جمع کیے جائیں گے اور یوم اربعین کو زیارت کے لیے آنے والے زائرین کرام کی کل تعداد کو میڈیا پر نشر کیا جائے گا جیسا کہ گزشتہ سالوں میں بھی کیا جاتا رہا ہے۔

انجینئر فراس نے بتایا کہ اس سسٹم کے علاوہ بھی زائرین کی تعداد کو شمار کرنے کے لیے ایک ٹیکنیکل کاؤنٹنگ سسٹم روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام پر بھی نصب کیا گیا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: