بصرہ میں ساڑھے تین ہزار سے زیادہ مواکب اور انجمنوں نے زائرینِ اربعین کو خدمات فراہم کیں

حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک کے شعائر اور حسینی انجمنوں کے سیکشن کی پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے مذکورہ سیکشن میں بصرہ ڈویژن کی رجسٹرڈ شدہ حسینی انجمنوں میں سے 3563 انجمنوں اور مواکب نے بصرہ کی حدود میں زائرینِ اربعین کو خدمات فراہم کیں اور دن رات انھیں ہر طرح کی سروسز فراہم کرنے میں مصروفِ عمل رہے۔ جبکہ بصرہ کی ہی دیگر ہزاروں انجمنیں کربلا کے اندر اور کربلا آنے والے راستوں میں زائرین کی خدمت کر رہی ہیں۔

اسی طرح ایک محدود اعداد وشمار کے مطابق بصرہ میں زائرین کو سروسز دینے والی غیر رجسٹر شدہ انجمنوں اور مواکب کی تعداد بھی ہزاروں میں تھی۔ یہ تمام مواکب اور انجمنیں بصرہ ڈویژن کی انتظامی حدود کے اندر دور دراز سے آنے والے زائرین کی خدمت کے لئے مختلف مقامات پر کیمپس لگائے ہوئے تھیں۔ جبکہ اہل بصرہ کی طرف سے انفرادی طور پر پیش کی جانے والی خدمات الگ سے ہیں جن کے اعداد و شمار کا اندازہ لگانا کافی مشکل کام ہے۔

بصرہ ڈویژن دوسرے ڈویژنز کی نسبت کربلا سے زیادہ مسافت پر واقع ہے اس لئے زائرین کی خدمت کے لئے ابتداءِ صفر سے ہی یہاں پر انجمنیں خدماتی عمل شروع کر دیتی ہیں۔ بصرہ ڈویژن میں سب سے پہلے الفاؤ کے رہنے والے زائرین کی خدمت کے لیے مواکب لگانا شروع کرتے ہیں اور اس کا آغاز وہ (رأس البیشہ) میں محرم کے آخری دنوں سے کرتے ہیں۔

بصرہ ڈویژن کے ساتھ دو ملکوں کی سرحد لگتی ہے جن میں سے ایک ایران ہے اور دوسرا کویت ہے اور اس وجہ سے دوسرے ممالک سے تعلق رکھنے زائرین کی ایک بڑی تعداد ان دونوں ممالک سے عراق میں داخل ہوتی ہیں جس کے پیشِ نظر زائرین کی خدمت کے لیے زیادہ سے زیادہ انتظامات کیے جاتے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: