اہل مثنیٰ کے(1103) سے زیادہ مواکب نے اپنے صوبے میں زائرینِ اربعین کی خدمت کی اور (295) مواکب کربلا میں زائرین کی خدمت کر رہے ہیں

روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعائر اور حسینی انجمنوں کے سیکشن کی طرف صوبہ مثنیٰ میں اپنے مقرر کردہ نمائندے الحاج سعد عبدلی نے بتایا ہے کہ صوبہ مثنیٰ کے ہمارے سیکشن میں رجسٹرڈ (1103) مواکب نے صوبہ مثنیٰ کی حدود میں زائرینِ اربعینِ امام حسین(ع) کو خدمات مہیا کرنے میں بھرپور کردار ادا کیا اور پورے مثنی میں کربلا کی طرف جانے والے تمام راستوں پر مواکب اور کیمپس لگا کر پیدل کربلا جانے والے زائرین کے لیے کھانے پینے رہائش میڈیکل اور دیگر خدمات کے وسیع انتظامات کیے۔

اس کے علاوہ شعائر اور حسینی انجمنوں کے سیکشن میں رجسٹرڈ اہل مثنیٰ کے (295) مواکب کربلا میں زائرین کی خدمت کر رہے ہیں جبکہ اہل مثنی کے ہی سینکڑوں مواکب نے دوسرے علاقوں میں زائرینِ اربعین کو خدمات مہیا کرنے میں اپنا کردار ادا کیا اور بہت سے ابھی تک مصروف عمل ہیں۔

واضح رہے کہ یہ اُن مواکب اور حسینی انجمنوں کا اعداد وشمار ہے کہ جو مذکورہ سیکشن میں رجسٹرڈ ہیں جبکہ چہلم امام حسین(ع) کے احیاء میں شرکت کرنے والے جو مواکب اور انجمنیں مذکورہ سیکشن میں رجسٹرڈ نہیں ہیں ان کی تعداد بھی بہت زیادہ ہے، اسی طرح اس موقع پر انفرادی طور پر لوگوں کی طرف سے زائرین کی خدمت کا جو انتظام کیا جاتا ہے اس کا ریکارڈ اکٹھا کرنا بہت ہی مشکل ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: