روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے زائرینِ اربعین کے مختلف راستوں 10میڈیکل کیمپس لگائے ہیں جو 24گھنٹے امام حسین(ع) کا چہلم منانے کے لیے آنے والے زائرین کی خدمت کے لئے کھلے ہوئے ہیں اور وہاں دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے ماہر ترین ڈاکٹر دن رات زائرین کی طبی خدمات میں مصروف ہیں۔
اربعین امام حسین(ع) کے احیاء کے لیے کربلا آنے والے زائرین کو بہتر سے بہتر طبی سہولیات میسر کرنے کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا طبی عملہ صفر کی ابتدا سے ہی بڑے پیمانے پر زائرین اور عزاداروں کی خدمت میں سرگرم عمل ہے، زیارت اربعین کے لیے کربلا آنے والے کڑوروں زائرین کی آمد کے پیش نظر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے میڈیکل سیکشن نے کربلا کے محکمہ صحت کے تعاون سے پہلے ہی بڑی مقدار میں ادویات اور ضروری طبی مشینری کا انتظام کر لیا تھا، اس وقت عراق اور دوسرے ممالک سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹروں، کمپوڈروں اور نرسوں کی بڑی تعداد حرم کے میڈیکل کیمپس اور ڈسپنسریوں میں مختلف شفٹوں میں چوبیس گھنٹے ڈیوٹی دے رہی ہے۔
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے میڈیکل سیکشن نے اربعین کے ایام میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے حرم اور اس کے گردونواح میں اپنے میڈیکل سٹاف کو تعینات کیا ہوا ہے اور اپنی تمام ایمبولینسوں کو ہر حوالے سے باخبر رہنے اور ضرورت کے وقت مریضوں کی ہسپتالوں میں منتقلی کے لئے تیار رہنے کا حکم دے رکھا ہے۔
روضہ مبارک کے میڈیکل کیمپس مندرجہ ذیل مقامات پر زائرین کی خدمت میں مصروف عمل ہیں:
- مضيف العتبة العبّاسية المقدّسة الخارجيّ على طريق النجف.
- مجمّع أمّ البنين الخدميّ سابقاً بناية جامعة العميد حاليّاً على طريق النجف.
- مجمّع العلقميّ على طريق الحلّة/ كربلاء.
- مفرزة مستشفى الكفيل التخصّصي.
- المفرزة المركزيّة التابعة للعتبة العبّاسية المقدّسة مجاور منطقة ما بين الحرمين الشريفين.
- مفرزة على محور باب بغداد.
- مفرزة في شارع قبلة أبي الفضل العبّاس(عليه السلام).
- مفرزة في شارع السدرة المؤدّي الى حرم الإمام الحسين(عليه السلام).
- مجمّع الشيخ الكليني(رضوان الله عليه) الخدميّ الواقع على طريق بغداد.
- مفرزة متنقّلة داخل صحن أبي الفضل العبّاس(عليه السلام) لإسعاف الحالات الطارئة.