روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا مضیف ہر روز 75ہزار افراد کا کھانا تقسیم کر رہا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا مضیف (مہمان خانہ) اربعین امام حسین(ع) کے موقع پر کربلا آنے والے زائرین کی خدمت میں دن رات سر گرم عمل ہے اور ديگر خدمات کے علاوہ ہر روز 75ہزار سے زیادہ افراد کا کھانا تقسیم کر رہا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے ادارہ میں زائرین اربعین کو سروسز فراہم کرنے کے لیے جو لائحہ عمل طے کیا گیا اس میں سرفہرست روضہ مبارک کے مضیف کی جانب سے زائرینِ اربعین کو تبرک و نیاز پیش کرنا بھی شامل ہے لہذا مضیف کے ارکان متعدد مقامات پر زائرینِ اربعین میں کھانا، پانی، چائے اور دیگر مشروبات و مأکولات تقسیم کر رہے ہیں کہ جس کا سلسلہ بغیر کسی وقفے کے جاری ہے۔
مضيف کے انچارج الحاج كاظم عبادة نے بتایا ہے کہ ہم نے اربعین کے موقع پر کئی ملین زائرین کی آمد کے پیش نظر کھانے کے خام مال، پانی اور مشروبات کی سٹوریج اور اضافی عملے کی فراہمی سمیت تمام انتظامات پہلے سے مکمل کر لیے تھے تاکہ چہلم کے موقع پر زائرین کو بہتر سے بہتر خدمات فراہم کی جا سکیں۔ ہم نے 8صفر سے ہی زائرینِ اربعین کی بڑے پیمانے پر خدمت شروع کر دی تھی اس وقت زائرین کو مضیف جن مقامات پر کھانا پیش کر رہا ہے وہ یہ ہیں: (شارع قبلة العبّاس، وقنطرة السلام، كربلا حلّہ روڈ سے آنے والا شہر داخلی راستہ اور معهد الفنّي)
واضح رہے مضیف کی طرف سے ان دنوں میں ناصرف زائرین بلکہ روضہ مبارک کے خدام اور ان کی مدد کرنے والے رضاکاروں کو بھی کھانا فراہم کیا جا رہا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: