دیوانیہ کے(2000) سے زیادہ مواکب نے اپنے صوبے میں زائرینِ اربعین کی خدمت کی

روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعائر اور حسینی انجمنوں کے سیکشن کی طرف دیوانیہ میں مقرر کردہ نمائندے نے بتایا ہے کہ ہمارے سیکشن میں دیوانیہ کے رجسٹرڈ (2214) مواکب نے دیوانیہ کی اداری حدود میں زائرینِ اربعینِ امام حسین(ع) کو خدمات مہیا کرنے میں بھرپور کردار ادا کیا اور پورے دیوانیہ میں کربلا کی طرف جانے والے تمام راستوں پر مواکب اور کیمپس لگا کر پیدل کربلا جانے والے زائرین کے لیے کھانے پینے رہائش میڈیکل اور دیگر خدمات کے وسیع انتظامات کیے۔

واضح رہے کہ یہ اُن مواکب اور حسینی انجمنوں کا اعداد وشمار ہے کہ جو مذکورہ سیکشن میں رجسٹرڈ ہیں جبکہ چہلم امام حسین(ع) کے احیاء میں شرکت کرنے والے جو مواکب اور انجمنیں مذکورہ سیکشن میں رجسٹرڈ نہیں ہیں ان کی تعداد بھی بہت زیادہ ہے، اسی طرح اس موقع پر انفرادی طور پر لوگوں کی طرف سے زائرین کی خدمت کا جو انتظام کیا جاتا ہے اس کا ریکارڈ اکٹھا کرنا بہت ہی مشکل ہے۔

اس کے علاوہ شعائر اور حسینی انجمنوں کے سیکشن میں دیوانیہ کے رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ سینکڑوں مواکب کربلا کے اندر اور کربلا کی طرف جانے والے راستوں میں زائرینِ اربعین کو خدمات مہیا کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: