زیارت اربعین کے مراسم کے اختتام کے بعد روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کا سروس سیکشن پورے کربلا کی صفائی کر رہا ہے

زیارت اربعین کے اختتام کے بعد روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سروس سیکشن نے بروز بدھ (21 صفر 1440 هـ بمطابق 31اکتوبر 2018ء) سے پورے کربلا کی صفائی کا سلسلہ شروع کر دیا ہے تاکہ کئی ملین زائرین کی گزشتہ کئی دن تک کربلا میں موجودگی اور رش کی وجہ سے ہونے والی صفائی کی بے قاعدگی سے خاطر خواہ طریقہ سے نمٹا جا سکے۔

کربلا کی سڑکوں اور عوامی مقامات کے علاوہ زائرین کے زیر استعمال رہنے والے سکولوں کی صفائی کا کام بھی مذکورہ سیکشن کے ارکان سر انجام دے رہے ہیں۔

واضح رہے صفائی کی اس مہم میں مذکورہ بالا سیکشن کے ارکان کو بڑی تعداد میں رضاکاروں کی مدد بھی حاصل ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: