روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں قرآن سینٹر کی جانب محفل قرآن کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں کے قرآن سینٹر کی جانب سے ہر ہفتے محفل قرآن منعقد کی جاتی ہے اور ربیع الاول کی آج کی شام تلاوت قرآن پاک کی یہ محفل روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن سینٹر کی بابل میں موجود شاخ کی جانب سے منعقد کی گئی۔

اس محفل تلاوت قرآن پاک کا آغاز قاری حسین ہادی نے کیا جو کہ بابل میں قرآن سینٹر کی شاخ کے طالب علم ہیں۔ اس کے بعد قاری حسن الذبحاوي نے تلاوت کلام پاک کا شرف حاصل کیا۔ قاری حسن الذبحاوي قرآن سینٹر کی جانب سے چلائے جانے والے پروفیشنل کورسز کے طالب علم ہیں اور مزارامام القاسم علیہ السلام کے قاری ہیں۔ اس کے بعد بابل سے تعلق رکھنے والے قاری محسن الرماحي نے قرآن پاک کی تلاوت کی۔ اس محفل قرآن کے اختتام پر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قاری محمد رضا سلمان تلاوت قرآن پاک سے مستفید ہوئے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: