باب الحوائج حضرت ابو الفضل العباس علیہ السلام کے نام خط تحریر کریں

جب آپ اور آپ کی محبوب ہستی کے درمیان فاصلہ بہت زیادہ ہو اور آپ اپنے خوبصورت خیالات اور خواب یا جو بھی آپ کے دل اور دماغ میں چل رہا ہواپنی محبوب ہستی کو بتانا چاہتے ہوں اور جب قسمت آپ پر مہربان ہو اور کوئی آپ کی محبت اور پیغام آپ کی محبوب ہستی تک پہنچائے تو بے شک آپ بہت خوش قسمت ہیں۔ لیکن ایسا بہت کم ہوتا ھے۔

الکفیل گلوبل نیٹ ورک کا ٹیکنیکل سٹاف آپ کے پیغامات باب الحوائج حضرت ابو الفضل العباس علیہ السلام تک پہنچانے کے لئے پرعزم ہے اور اب مومنین اور عقیدت مندوں کا یہ خواب حقیقت میں بدل چکا ہے۔ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے الکفیل گلوبل نیٹ ورک نے حضرت ابوالفضل العباس کے نام خط کے عنوان سے ایک ویب پیج کھولا ہے ۔ یہ صفحہ آپ کے پیغامات حضرت عباس علیہ السلام تک پہنچائےگا۔

اس پیج کی ڈیزائننگ اور پروگرامنگ ڈویژن کے ٹیکنیکل سٹاف نے جدید تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے آپ کی سہولت، آسانی اور رازداری کومدنظر رکھتے ہوئے کی ہے۔ اس تمام کام کو مینیج کرنے کے لئے بھی خصوصی سٹاف تعینات کیا گیا ہے۔ اس پیچ تک رسائی الکفیل نیٹ ورک کی ویب سائٹ کے ذریعے ممکن ہے۔ پیج تک رسائی ہونے کے بعد آپ اپنے پیغامات کسی بھی زبان میں لکھ کر بھیج سکتے ہیں۔ آپ کے بھیجے گئے پیغامات کو پرنٹ کرنے کے بعد حضرت ابو الفضل العباس علیہ السلام کی زریح مبارک میں ڈال دیا جاتا ہے۔

اس ویب پیج اور اس کے مزید فیچرز کو ملاحظہ کرنے کے لئے مندرجہ ذیل لنک پر کلک کریں۔

https://alkafeel.net/message/?lang=ur
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: