عراق کی وزارت صنعت ومعدنیات اور انڈسٹریل ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے وفد کا الجود کمپنی فار ایگریکلچر اینڈ انڈسٹریل ڈویلپمنٹ کا دورہ

عراق کی وزارت صنعت ومعدنیات اور انڈسٹریل ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے وفد نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی الجود کمپنی فار ایگریکلچر اینڈ انڈسٹریل ڈویلپمنٹ کا دورہ کیا۔ یہ دورہ کمپنی کی زرعی اور صنعتی میدان میں پیشرفت وترقی اور معیاری مصنوعات کی پیداوار کا جائزہ لینے کے لئے کیا گیا تھا۔

وفد کے اراکین میں وزارت صنعت ومعدنیات اور انڈسٹریل ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹرز شامل تھے۔ وفد کے اراکین نے دورے کے دوران کمپنی میں کئے جانے والے کام کے طریقہ کار کی کو بے حد سراہا اور کمپنی کی جانب سے معیاری مصنوعات اور بڑے پیمانے پر ترسیل کے عمل کو عراق کے لئے صنعتی اور زرعی مصنوعات کی خود کفالت میں ایک بڑا قدم قرار دیا۔

وفد کےاراکین نے کام کے طریقہ کار کو جاننے اورمعیاری مصنوعات کے پیداواری عمل سے متعلق معلومات حاصل کرنے کے لئے کمپنی کی تمام فیکلیٹیز کا دورہ بھی کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: