حضرت زینب سلام اللہ علیھا کے جشن ولادت کے مبارک اورپر مسرت موقع پر روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام میں مرکزی تقریب کا انعقاد

حضرت زینب سلام اللہ علیھا کے جشن ولادت کے مبارک اورپر مسرت موقع پر روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام اور روضہ مبارک حضرت ابو الفضل العباس علیہ السالم کی جانب سے تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی ضمن میں ہفتہ 5 جمادی الاول 1440ھ بمطابق 12 جنوری 2019 کو جشن میلاد جناب زینب سلام اللہ علیھا کی سب سے بڑی اور مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

یہ تقریب روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام کے صحن مبارک میں منعقد ہوئی۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا اس کے بعد شہدائے وطن کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔ دوران تقریب حضرت زینب سلام اللہ علیھا کی لازوال قربانیوں اوربقائے دین کے لئے آپ کےکلیدی کردار کے اعتراف میں شعراء نے آپ کی شان میں نظمیں اور قصیدے پیش کیے۔ شعراء کرام نے اپنی نظموں اور قصیدوں کے ذریعے اہل بیت علیھم السلام سے اپنی عظیم محبت اور عقیدت کا اظہار بھی کیا۔

مقررین اور شعراء حضرات نے جناب زینب سلام اللہ علیھا کی تقریب جشن میلاد کو مومنین کرام کی وحدت، اتحاد اور آپس میں برادرانہ تعلقات کو قائم کرنے کے لیے ایک ذریعہ اور پلیٹ فارم بھی قرار دیا ۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: