یونین آف عرب فوٹوگرافرز کی جانب سے منعقدہ تصویری مقابلے میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے فوٹوگرافر کی پہلی پوزیشن

فوٹو گرافی کے عالمی دن کے موقع پر یونین آف عرب فوٹوگرافرز کی جانب سے منعقدہ تصویری مقابلے میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے فوٹوگرافر سامر الحسینی نے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے جو روضہ مبارک کے ذیلی ادارے الکفیل سینٹر فار پروڈکشن اینڈ آرٹسٹک فوٹوگرافی سے منسلک ہیں۔

بلیک اینڈ وائٹ تصاویر پر مشتمل اس تصویری نمائش اور مقابلے میں 850 تصاویر پیش کی گئی تھیں جن میں سب سے زیادہ پوائنٹس روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے فوٹوگرافر مسٹر سامر الحسینی کی تصاویر نے حاصل کیے جس کی بدولت وہ اس مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

واضح رہے اس سے پہلے بھی سامر حسینی کئی علاقائی اور بین الاقوامی مقابلوں میں پہلی پوزیشن لینے کا اعزاز حاصل کر چکے ہیں بین الاقوامی مقبلوں میں ان کی فتوحات کا یہ سلسلہ ان کی پیشہ ورانہ مہارت اور اپنے کام سے محبت اور عقیدت کا واضح ثبوت ہے۔

الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا حضرت عباس علیہ السلام کے خدام کی کاوشوں کو بین الاقوامی اور علاقائی سطح پر پذیرائی ملنے کی بنیادی وجہ خدام کا حضرت عباس علیہ السلام کو مشعل راہ قرار دینا اور ان کی ذات اقدس سے گہری عقیدت و محبت ہے۔ اس مقابلے میں پیش کی گئی تصاویر عرب دنیا اور دیگر ممالک کے باشندوں کی طرز زندگی، رسم و رواج، مقبول تہواروں اور مذہبی رسومات کے متعلق تھی کہ جن کو بڑی محنت اور پیشہ وارانہ مہارت سے عکس بند کیا گیا تھا۔ میں نے اس مقابلے حضرت ابوالفضل العباس(ع) کی برکات کے طفیل پہلی پوزیشن حاصل کی ہے لہذا میں اپنی اس فتح کو حضرت عباس علیہ السلام کی نذر کرتا ہوں کیونکہ ان کے فضل وکرم کے بغیر میرے لیے یہ سب کچھ کرنا ممکن نہیں تھا۔ میں اس سے پہلے بھی بیشتر مقابلوں میں اول انعام حاصل کرچکا ہوں۔ لیکن میرے لئے یہ مقابلے اور انعام اولین ترجیح نہیں ہیں۔ میں اس بات پر یقین رکھتا ہوں کہ جس ادارے سے منسلک ہوں وہاں دیانتداری اور محنت سے کام کرنا میرا مقصد اور اس ادارے سے وابستگی میرے لئے سب سے بڑا اعزاز ہے جو کہ کسی بھی مقابلے یا انعام سے بڑھ کر ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: