مراسیم زیارت کے دوران خدام حضرت عباس (ع) کا جناب زہرا (س) کی شہادت پر اہلبیت (ع) کے حضور پر سہ

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے خدام نے (14جمادى الأولى 1440هـ) 21جنوری2019 کو ہفتہ وار مراسیم زیارت کی ادائیگی کے دوران رسول خدا صلی اللہ علیہ و سلم، امیرالمؤمنین حضرت علی علیہ السلام، حضرت امام حسین علیہ السلام ، حضرت امام حسن علیہ السلام اور امام زمانہ حضرت امام مھدی علیہ السلام کو حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیھا کی المناک شھادت کا پرسہ پیش کیا۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ سلام کی خدام نے گرفتہ دلوں اور پرنم آنکھوں کے ساتھ جناب زہرا سلام اللہ علیہا کے مصائب اور تکالیف کو یاد کرتے ہوئے مرثیہ خوانی کی اورنوحے پڑھے۔ حضرت عباس علیہ السلام کی زیارت ادا کرنے کے بعد خدام نے عراق کا قومی ترانہ اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا ترانہ بھی پڑھا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: