روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کےمتولی شرعی علامہ سید احمد صافی نے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے پرانے ممبران کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے نئے ممبران کو خوش آمدید کہا۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے نئے منتخب کیے جانے والے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبران کے پہلے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے روضہ مبارک کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی نے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے پرانے ممبران کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پرانے ممبران نے اپنی ذمہ داریوں اور فرائض کو انتہائی دیانت داری اور پیشہ وارانہ طریقے سے انجام دیا۔ ان کے ذمہ دارانہ و اور پیشہ ورانہ طرز عمل پر ہم ان کی تہہ دل سے مشکور ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے نئے ممبران کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خوش آمدید کہا۔

اس اجلاس میں روضہ مبارک کے سیکرٹری جنرل انجینئر محمد عشقر بھی موجود تھے اور نئے منتخب کیے جانے والے ڈپٹی سیکرٹری جنرل انجینئر عباس موسی احمد بھی ان کے ہمراہ تھے۔

سید احمد صافی نے اجلاس کے دوران نئے ممبران کو اپنے فرائض پوری دیانتداری اور محنت سے ادا کرنے اور پرانے ممبران کے نقش قدم پر چلتے ہوئے زائرین حضرت ابوالفضل العباس علیہ السلام کی خدمت اور انہیں ہر طرح کی آسانی اور سہولت فراہم کرنے کی تاکید کی

بورڈ آف ڈائریکٹرز کے نئے ممبران کے نام درج ذیل ہیں۔

انجینئر عباس موسی احمد ڈپٹی سیکرٹری جنرل

- فضيلة السيد ليث نجم عبدالله الموسوي

- الاستاذ الدكتور عباس وهاب الددة

- الاستاذ جواد كاظم الحسناوي

- الاستاذ كاظم عبدالحسين عبادة

- السيد مصطفى آل ضياء الدين
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: