پانچویں امام باقر ثقافتی سیمینارکی افتتامی تقریب

جشن ولادت امام باقر علیہ السلام کے پر مسرت موقع پر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے پانچویں امام باقر ثقافتی سیمینار کا کا انعقاد کیا گیا۔ یہ ایک روزہ سیمینار (امام باقر سرچشمہ علم و حکمت اور پیکر حلم ) کے عنوان سے منعقد کیا گیا تھا۔

اس سیمینار کی افتتامی تقریب بروز ہفتہ یکم رجب 1440 ہجری بمطابق 9 مارچ 2019 کو روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے امام حسن ہال میں منعقد کی گئی۔

پانچویں امام باقر ثقافتی سیمینار کی افتتاحی تقریب میں روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام کے سینئر آفیشل جناب مہدی الکربلائی، روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سینئر آفیشلز، مختلف اداروں سے آئے ہوئے وفود، سکالرز، مفکرین، اعلی دینی اور سماجی شخصیات کی بڑی تعداد نےشرکت کی۔

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ اس کے بعد شہدائے وطن کے لئے سورہ فاتحہ پڑھی گئی اور پھر بالترتیب عراق کا قومی ترانہ اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا ترانہ پڑھا گیا۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے جنرل سیکرٹریٹ کی جانب سے شعبہ مذہبی امور کے انچارج شیخ صالح کربلائی نے تقریب سے خطاب کیا۔

مہمانوں کی جانب سے علّامة السيد محمد صادق الخرسان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا : ہمیں اب بھی آئمہ اطہار اور معصومین علیہم السلام کےعلم کو سیکھنے اور ان عظیم اور بلند مرتبہ ہستیوں کی پیروی کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

اس کے بعد شاعر سجاد عبد الحميد الموسويّ نے حضرت امام باقر علیہ السلام کی شان میں خوبصورت اور پراثر منظوم نذرانہ عقیدت پیش کی۔

اس کے بعد سیمینار کے پہلے ریسرچ سیشن کا آغاز کیا گیا۔ یہ ریسرچ سیشن ڈاکٹر سرحان جفات کی زیرصدارت منعقد کیا گیا۔ اس ریسرچ سیشن کے وقفہ سوالات و جوابات کے دوران شرکا نے ریسرچرز اور سکالرز سے سوالات بھی کیے۔ سکالرز کی جانب سے شرکا کے پوچھے گئے سوالات کے مدلل اورسیرحاصل جوابات دیے گئے۔ اس کے ساتھ ہی سیمینار کا پہلا ریسرچ سیشن اختتام پذیر ہوا۔

اس ایک روزہ سیمینار کا دوسرا سیشن بعد از دوپہر یکم رجب 1440 ہجری کو منعقد کیا گیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: