ایران کے صدر کی روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں حاضری

آج بروزمنگل(4 رجب 1440هـ) بمطابق(12 مارچ 2019ء) کو ایران کے صدر حسن روحانی نے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں حاضری دی اور حضرت ابو الفضل العباس(ع) کی زیارت کا شرف حاصل کیا۔

ایرانی صدر جب کربلا کے گورنر عقيل الطريحيّ کے ہمراہ روضہ مبارک پہنچے تو حرم کے سیکرٹری جنرل سید محمد اشیقر نے ان کا استقبال کیا اور مراسیم زیارت میں ان کا ساتھ دیا۔

مراسیم زیارت کے بعد ایرانی صدر حرم کی انتظامیہ سے مختصر ملاقات کی اور حرم کی جانب سے زائرین کے لیے فراہم کی جانے والی خدمات کو سراہا۔ اس کے بعد وہ حضرت امام حسین(ع) کے روضہ مبارک میں حاضری کے لیے روانہ ہو گئے۔

قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: