روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے منصوبے منابرالنور کے تحت صوبہ قادسیہ کے شہر دیوانیہ میں محفل قرآن کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن انسٹیٹیوٹ کے جاری منصوبے منابرالنور کے تحت صوبہ قادسیہ کے شہر دیوانیہ میں ایک محفل قرآن کا انعقاد کیا گیا۔

اس محفل قران میں صوبہ قادسیہ اور دیوانیہ کے قاریان قرآن نے اپنی خوبصورت اور پر اثر آوازوں میں تلاوت قرآن مجید کا شرف حاصل کرتے ہوئے سننے والوں پر روحانی کیفیات طاری کر دیں۔ اس بابرکت محفل میں دیوانیہ اور قادسیہ کے مومنین کی بڑی تعداد نے شرکت کرتے ہوئے اجروثواب کی منازل حاصل کیں۔

اس محفل قرآن میں حاضرین نے درج ذیل قاری حضرات کی پر تاثیر آوازوں میں تلاوت قرآن پاک سماعت کی۔

قاری حآج اسامہ کربلائی ان کا تعلق کربلا کے دونوں مقدس روضوں سے ہے۔

قاری محمد رضا سلمان کا تعلق روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے ہے۔

قاری سید علی شریفی

قاری تمرمحمد
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: