شعبان کے شروع ہوتے ہی روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کو اہل بیت کی خوشیاں منانے کے لیے اس طرح سجایا گیا ہے کہ ہر جانب خوشی اور جشن کا سا سماں ہے.

شعبان معظم اپنی برکتوں اور فضیلتوں کے ساتھ ساتھ اہل بیت علیہم السلام کے حوالے سے بھی بہت خاص مہینہ ہے اگر یہ کہا جائے کہ یہ مہینہ اہل بیت علیہم السلام کی خوشیوں سے بھرا ہوا ہے تو غلط نہ ہوگا۔ اہل بیت علیہم السلام کی متعدد برگزیدہ ہستیوں کا جشن میلاد اور کئی اہم دینی مناسبات اسی مہینہ میں ہیں۔ اس مہینہ کے شروع ہوتے ہی روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کو اہل بیت کی خوشیاں منانے کے لیے اس طرح سجایا جاتا ہے کہ ہر جانب خوشی اور جشن کا سا سماں نظر آتا ہے.

شعبان کےبا برکت اور بافضیلت مہینے کے قریب آتے ہی روضہ مبارک کے خدام نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کو اندر اور باہر سے بینروں، پھولوں اور پودوں کے ساتھ سجانا شروع کر دیا تھا اور اس وقت روضہ مبارک کا ہر حصہ شعبان کی خوشیوں کی مبارک باد دیتا ہوا دکھائی دے رہا ہے ذیل میں موجود تصاویر میں آپ روضہ مبارک کی تزیین و آرائش کے چند مناظر دیکھ سکتے ہیں۔

شعبان کا مہینہ اہل بیت علیھم السلام کی خوشیوں سے بھی بھرا ہوا ہے اہل بیت علیھم السلام کی متعدد برگزیدہ شخصیات کا جشن میلاد اور مختلف دینی مناسبات اسی مہینہ میں ہیں:

شعبان کے مہینہ کی دوسری تاریخ کو ہجرت کے دوسرے سال روزے کے وجوب کا حکم نازل ہے۔

شعبان کی تین تاریخ کو ہجرت کے چوتھے سال حضرت امام حسین علیہ السلام کی ولادت باسعادت ہوئی اور ملائکہ رسول خدا(ص) کو امام حسین علیہ السلام کی ولادت باسعادت کی مبارک باد دینے کے لیے آپ(ص) کی خدمت میں حاضر ہوئے۔

چار شعبان 26 ہجری کوحضرت عباس علیہ السلام کی ولادت باسعادت ہوئی۔

پانچ شعبان 38 ہجری کوحضرت امام زین العابدین علیہ السلام کی ولادت باسعادت ہوئی اور اس دن حضرت امیر المومنین علیہ السلام نے جنگ جمل فتح کی۔

گیارہ شعبان 33 ہجری کو حضرت علی اکبرعلیہ السلام کی ولادت باسعادت ہوئی۔

پندرہ شعبان 255 ہجری کو حضرت امام مھدی علیہ السلام کی ولادت باسعادت ہوئی۔

پندرہ شعبان کی رات شب قدر کے بعد سب سے افضل ترین رات ہے اور اس میں عبادت اور دعا کا بہت زیادہ ثواب روایات میں مذکور ہے۔

واضح رہے شعبان کے مہینہ میں انوار محمدیہ(ع) کی آمد کی خوشی میں امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کے روضہ مبارک کی جانب سے ہر سال ربیع الشہادہ ثقافتی سیمینار کا انعقاد کیا جاتا ہے جس کی بہت سی تقریبات روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں منعقد ہوتی ہیں۔

خوشیوں اور روحانی کیفیات سے بھرپور اس ماحول میں اہل بیت (ع) کے چاہنے والے جوق در جوق روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں مراسیم زیارت کی ادائیگی کے لیے آرہے ہیں ۔ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے خدام اپنی تمام تر توانائیاں اور صلاحیتیں زائرین کو بہترین خدمات فراہم کرنے اور ان کے تحفظ اور سلامتی کو یقینی بنانے میں صرف کر رہے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: