تصویری رپورٹ: ہندوستانی مومنین کی طرف سے ما بین الحرمین میں آٹھویں سالانہ جشن صبر و وفا کا انعقاد اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی شرکت

روضہ مبارک حضرت عباس(ع)، دفتر مرجعِ دینی شیخ بشیر حسین نجفی (دام ظلہ) اور انجمن غلامانِ سیدہ زینب(ع) کے مشترکہ تعاون سے (3شعبان 1440هـ) بمطابق (9اپریل 2019ء) کو رات گئے ما بین الحرمین میں آٹھویں سالانہ جشن صبر و وفا کا انعقاد ہوا جس میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے اعلی سطحی وفد، مراجع عظام کے وکلاء، ہندوستان، پاکستان اور دنیا بھر سے آئے ہوئے اردو جاننے والے زائرین اور نجف اشرف میں مقیم علماء و طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

امام حسین(ع)، امام سجاد(ع) اور حضرت عباس(ع) کے جشن میلاد کی مناسبت سے ما بین الحرمین میں منعقد ہونے والی اس پُر وقار محفل سے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے نمائندہ علامہ سيد عدنان موسوی، آیت اللہ العظمیٰ شیخ بشیر حسین النجفی(دام ظلہ) کے بیٹے علامہ شیخ علی نجفی(دامت برکاتہ) اور دسیوں علماء و شعراء کرام نے نظم و نثر کی صورت میں اہل بیت اطہار(ع) کے حضور نذرانہ عقیدت پیش کیا اور سامعین سے داد تحسین وصول کی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: