روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کی جانب سے میسان اور واسط کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ہنگامی بنیادوں پر امدادی کارروائیاں شروع کی جا چکی ہیں۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے میسان اور واسط کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ہنگامی بنیادوں پر غیر معمولی امدادی کارروائیاں شروع کی جا چکی ہیں۔ یہ امدادی کاروائیاں روضہ مبارک کے علاقائی ریلیف یونٹس کی مدد سے کی جا رہی ہیں اور سیلاب سے متاثرہ لوگوں کو غذائی اشیاء، کپڑے، کمبل، خیمے اور دیگر ضروریات زندگی فراہم کی جا رہی ہیں۔

اعلی دینی قیادت کی ہدایت پر العباس فائٹنگ سکواڈ کی انجینئرنگ یونٹس بھی ملک کے جنوبی حصوں میں پہنچ چکی ہیں اور امداد اور بحالی کے کاموں میں مصروف ہیں۔ العباس فائٹنگ اسکواڈ کی میرین فورسز کے یونٹس بھی آفت زدہ علاقوں میں موجود ہیں اور دن رات امدادی کاروائیاں جاری رکھے ہوئےہیں۔ العباس فائٹنگ سکواڈ کے ریزرو فورسز کے دستے بھی سیلاب سے متاثرہ دونوں صوبوں میں لوکل حکومتوں کوامدادی کاروائیوں میں تعاون فراہم کر رہےہیں۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے کئی اور ذیلی ادارے بھی متاثرین کی مدد کے لیے وسیع پیمانے پر امدادی کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی نورالہدایہ کلچرل فاؤنڈیشن سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں غذائی اشیاء، فرنیچر، کمبل، دیگر ضروریات زندگی اور کپڑے فراہم تقسیم کر رہی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: