روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے دینی امور کے سیکشن کی طرف سے نیمہ شعبان کے موقع پر آنے والے زائرین کے لیے منفرد خدمات.....

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے دینی امور کے سیکشن نے 15 شعبان کے موقع پر آنے والے زائرین کو دینی، فقہی اور عقائدی تحائف فراہم کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر انتظامات کیے، مذکورہ سیکشن کے ارکان روضہ مبارک کے صحن اور حرم کے مختلف حصوں میں منبروں پرتشریف فرما رہے اور زائرین کی دینی رہنمائی میں دن و رات سر گرم عمل پائے گئے۔

لاکھوں زائرین کی موجودگی کو ثمر آور بنانے کے لیے مذکورہ بالا سیکشن نے دسیوں دینی و ثقافتی دروس اور لیکچرز کا انعقاد کیا جس میں زائرین کی بڑی تعداد شرکت کرتی رہی اس کے علاوہ پورے حرم میں مختلف جگہ پر بیٹھے سیکشن کے ارکان زائرین کے فقہی، شرعی، عقائدی اور تاریخی سوالات کے جوابات دیتے رہے۔

مذکورہ سیکشن نے اپنے اس ثقافتی پروگرام کو زیادہ سے زیادہ کامیاب بنانے کے لیے نجف اشرف اور کربلا کے حوزہ علمیہ کے علماء و طلباء سے بھی تعاون حاصل کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: