روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی سینکڑوں گاڑیاں زائرینِ شعبانیہ کو مفت ٹرانسپورٹ فراہم کر رہی ہیں

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے مشینری اور ٹرانسپورٹ سیکشن کے لائحہ عمل کے مطابق نیمہ شعبان کے موقع پر روضہ مبارک کی سینکڑوں بسیں اور دیگر گاڑیاں کربلا آنے والے زائرین کو مفت ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کر رہی ہیں اور انھیں مقدس روضوں تک پہنچانے اور وہاں سے مطلوبہ مقامات پر پہنچانے کے لیے چوبیس گھنٹے سروس مہیا کر رہی ہیں۔

واضح رہے اربعین امام حسین علیہ السلام کے بعد نیمہ شعبان وہ مناسبت ہے کہ جس میں سب سے زیادہ زائرین کربلا کے مقدس روضوں کی زیارت کے لیے آتے ہیں زائرین کو جو خدمات فراہم کی جاتی ہیں ان میں سے ٹرانسپورٹ کو بہت زیادہ اہمیت حاصل ہے کیونکہ بے انتہاء رش کی وجہ سے بعض اوقات زائرین کو ٹرانسپورٹ کی سروس میسر آنے میں مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے البتہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا ادارہ ٹرانسپورٹ کی فراہمی کے لیے اپنی تمام تر گاڑیوں کو زائرین کے لیے وقف کر دیتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: