روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے سیکٹری جنرل نے الحاج شیخ احمد المراوی کو روضہ مبارک حضرت امام رضا (ع) میں بطور سینئر آفیشل مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سیکٹری جنرل انجینئر محمد اشیقرنے الحاج شیخ احمد المراوی کو روضہ مبارک حضرت امام رضا علیہ السلام میں بطور سینئر آفیشل مقرر ہونے کا شرف حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سیکٹری جنرل انجینئر محمد اشیقراور سینئر آفیشلز پر مشتمل وفد نے حضرت روضہ مبارک حضرت امام رضا علیہ السلام کے دورے کے دوران حاج محمد المراوی سے خصوصی ملاقات کی اور انہیں اس شرفیابی پر مبارکباد بھی پیش کی۔

اس ملاقات کے دوران دونوں مقدس روضوں کے درمیان تعلقات کی مضبوطی، مشترکہ تعاون اور کئی اہم امور پر بات چیت کی گئی۔ اس دورے کے دوران دونوں جانب سے زائرین کو ویزہ اور دیگر امور میں سہولیات اور آسانیاں فراہم کرنے پر بھی اتفاق رائے کیا گیا خاص طور پر زیارت عاشورہ اور زیارت اربعین کے دوران۔ حاج الشیخ احمد المروی نے سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام ان کے بھائی حضرت عباس علیہ السلام کی زیارت کے لئے آنے والے زائرین کی عراقی عوام کی جانب سے بہترین میزبانی اور مہمان نوازی کرنے کو بھی بے حد سراہا۔

ملاقات کے اختتام پر دونوں جانب سے اسلامی ممالک کی تحفظ، سلامتی اور ترقی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: