رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کی مناسبت سے العباس فائٹنگ سکواڈ کی قیادت کی جانب سے ’’حملہ الوفاء الشہداء‘‘ کے نام سے ایک مہم کا آغاز

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے العباس فائٹنگ سکواڈ کی قیادت کی جانب سے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کی مناسبت سے ’’حملہ الوفاء الشہداء‘‘ کے نام سے ایک مہم کا آغاز کیا گیا ہے اور تمام مومنین کو دعوت دی ہے کہ وہ اس مقدس مہینے میں شہداء کے ایصال ثواب کے لئے کوئی بھی عبادت بجا لائیں، جیسے نماز، ختم القران، زیارت اور دعائیں وغیرہ۔

مذکورہ بالا تمام عبادات کو تمام شہداء یا کسی ایک شہید کے ایصال ثواب کے لئے انجام دیا جا سکتا ہے۔ یہ وہ کم سے کم عمل ہے جو ہم شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے کر سکتے ہیں جن کی عظیم قربانیوں کی بدولت آج ہم محفوظ اور پر امن ماحول میں روزوں اور عبادات کی ادائیگی کررہے ہیں۔

اس مہم میں براہ راست شریک ہونے کے لیے درج ذیل نمبر پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

(07801071822)، واٹس ایپ، ٹلیگرام۔

واضح رہے کہ العباس فائٹنگ اسکواڈ کی جانب سے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے آغاز پر انسانی ہمدردی کی بنیاد پر شہداء کے خاندانوں میں غذائی اشیاء بھی تقسیم کی جارہی ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: