ماہ رمضان کے دوران ختم قرآن کی ایک محفل مقام امام مھدی(ع) میں بھی.....

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ معارف اسلامی و انسانی کے ذیلی ادارے قرآن انسٹی ٹیوٹ نے ماہ رمضان کے دوران ہر روز دسیوں جگہ پر ختم قرآن کی محافل کا انعقاد کیا اور ان میں سے ایک مقام امام مھدی علیہ السلام بھی ہے کہ جہاں قرآن انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے ہر روز ختم قرآن کی پُر نور محفل کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

وقت کے امام ؑ سے منسوب اس مقام پر قرآن انسٹی ٹیوٹ کے بعض ارکان اس قرآنی محفل کے انعقاد اور انتظامات پر مامور کیے گئے کہ جو روزانہ کی بنیاد پر یہاں ایک سپارہ کی تلاوت کا شرف حاصل کرتے ہیں اور سامعین کے دلوں کو وحی الٰہی کے کلمات سے نور بخشتے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: