الجود کمپنی ی فار ایگریکلچر ٹیکنالوجی اینڈ ماڈرن انڈسٹری کے ماہرین کی تحقیق اورعملی جدوجہد کی بدولت عراق میں گندم کی فی دونم پیداوار ریکارڈ سطح پر پہنچ چکی ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی الجود کمپنی ی فار ایگریکلچر ٹیکنالوجی اینڈ ماڈرن انڈسٹری کی جانب سے 9 رمضان المبارک 1440 ہجری بمطابق 15 مئی 2019 کو اس بات کا اعلان کیا گیا ہے کہ عراق میں گندم کی فی دونم پیداوار ریکارڈ سطح پر پہنچ چکی ہے اور گندم کی فی دونم پیداوار 2000 کلو گرام یعنی 2 ٹن فی دونم حاصل کی گئی ہے۔

کمپنی کے ڈائریکٹر انجینئرميثم علي البهادلي نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی منطقة عين التمر جو کہ کربلا میں شامل ہے کمپنی کے ماہرین کی تحقیق، عملی جدوجہد اور کسانوں سے مسلسل تین سالہ رابطے کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے اپنا نیا پیداواری ہدف 2500 کلو گرام فی دونم مقرر کیا ہے جو کہ زیادہ مشکل نہیں ہے اور انشاء اللہ ہم یہ حاصل کرکے رہیں گے۔

واضح رہے کہ کی الجود کمپنی ی فار ایگریکلچر ٹیکنالوجی اینڈ ماڈرن انڈسٹری روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا ایک ذیلی ادارہ ہے۔

مزید معلومات کے لئے مندرجہ ذیل فون نمبرز یا پتہ یا ویب سائٹس پر رابطہ کیا جا سکتا ہے

(07728792386) (07721465669) (07723862460) (07801035422)

(www.aljoud-intaj.iq)

(info@aljoud-intaj.iq)
ایڈریس: مركز التسويق المباشر للشركة على طريق كربلاء/ النجف مقابل عامود (1145)۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: