بارہویں سالانہ امام حسن مجتبیٰ (ع) فسٹیول کی تقریبات کا آغاز.....

امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کے جشن میلاد کی مناسبت سے عراقی شہر حلہ کے مقام رد الشمس میں بروز پیر (14 رمضان المبارک 1440هـ) بمطابق(20مئی 2019 ء) کو (الإمامُ الحسنُ المجتبى -عليه السلام- نورٌ يُستضاء به وإمامٌ يُقتدى به) کے عنوان سے بارہویں سالانہ امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام فسٹیول کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ یہ فسٹیول ہر سال روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع ) کے زیرنگرانی منعقد کیا جاتا ہے۔

بارہویں سالانہ امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام فسٹیول کی افتتاحی تقریب میں پورے ملک کی نامورعلمی، ادبی، دینی اورثقافتی شخصیات، مقدس حرموں کے وفود،زائرین اور حلہ کے مومنین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

حلہ کو امام حسن علیہ السلام کا شہر قرار دینے کے لیے کوشاں الهيأةُ العليا لمشروع الحلّة مدينة الإمام الحسن المجتبى(عليه السلام) نامی تنظیم کی طرف سے منعقد ہونے والے اس جشن کی افتتاحی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید اور شھداء کے لیے فاتحہ خوانی سے ہوا۔
اس کے بعد ہر سال کی طرح اس سال بھی جشن کی تقریبات میں سے سب سے پہلے امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کے نام سے منسوب عَلَم کی پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی۔

پرچم کشائی کے بعد ’’خدا کا بندہ‘‘ کے عنوان سے ایک سٹیج ڈرامہ پیش کیا گیا۔

اس کے بعد مذکورہ بالا تنظیم کی نمائندگی کرتے ہوئے فسٹیول کی انتظامی کمیٹی کے انچارج انجینیئر حسن علی حلی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی جناب فاطمہ زہراء سلام اللہ علیھا کی آنکھوں کی ٹھنڈک امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کا جشن میلاد منا رہے ہیں ۔

اس کے بعد امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک کی نمائندگی کرتے ہوئے عبّاس رشيد الموسويّ نے خطاب کیا اور حاضرین کو اس پُر مسرت مناسبت پہ مبارک باد پیش کی۔

اس کے بعد معروف عربی شاعر عباس ذمیلی نے منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا اور اپنے قصیدہ میں امام حسن علیہ السلام کے فضائل کو بیان کیا۔

اس کے بعد پاپولر موبلائزیشن کے دوران جنگ دائیں ہاتھ اور ٹانگ سے محروم ہوجانے والے غازی و بہادر رضاکار محمد البدری نے امام حسن علیہ السلام کے حضور منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا۔
بابل کے میوزیشنز کے ایک گروپ نے بھی جشن میں قصائد پڑھ کے داد تحسین حاصل کی۔

اس کے بعد معروف شاعر رائد الفتلاوی نے منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا اور حاضرین سے داد تحسین حاصل کی۔

افتتاحی تقریب کا اختتام دفاع وطن کی جنگ، شھداء کی تصاویر اور فنی شہپاروں کی نمائش کے افتتاح پہ ہوا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: