کیا آپ اپنی نیابت میں شب قدر کے اعمال اور حضرت علی بن ابی طالب(ع) کے یوم شہادت ان کی ضریح کے پاس زیارت پڑھوانا چاہتے ہیں؟

جن محبانِ اہل بیت(ع) کو فاصلوں اور دیگر مجبوریوں نے شب قدر کے اعمال کربلا اور نجف کے مقدس روضوں میں ادا کرنے اور حضرت علی بن ابو طالب(ع) کے یوم شہادت ان کی ضریح کے پاس زیارت پڑھنے اور پرسہ پیش کرنے سے روک رکھا ہے وہ مومنین بہت آسانی سے اپنی نیابت میں بلامعاوضہ ان عبادتی اعمال کو ادا کروا سکتے ہیں۔

اس کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی رسمی ویب سائٹ (الکفیل انٹرنیشنل نیٹ ورک) کے (نیابت میں زیارت) نامی سیکشن میں جا کر اپنا نام یا کسی بھی دوسرے مومن کا نام درج کر دیں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے خدام اُن تمام افراد کی نیابت میں اعمال شب قدر اور مراسمِ زیارت ادا کریں گے جن کا نام مذکورہ سیکشن میں درج ہو گا۔

اس کے علاوہ رمضان کے تمام ایام میں ہر روز امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کی ضریح کے پاس اپنی نیابت میں زیارت پڑھوانے کے لیے بھی نام لکھا جا سکتا ہے۔

آپ ابھی اس لنک کے ذریعے اپنی نیابت اور اپنے عزیزوں کی نیابت میں زیارت اور دیگر اعمال کی ادائیگی کے لیے نام درج کریں:

https://alkafeel.net/zyara/?lang=ur
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: