ماہ رمضان اور الکفیل کی سستی ترین دوکان

دنیا کے اکثر مسلمان ممالک کی طرح رمضان کے مہینہ میں عراق میں بھی کسی حد تک مہنگائی ہوجاتی ہے اور اشیاء خورد ونوش کی قیمتیں بڑھ جاتی ہیں لیکن اب عراقی عوام کو اس مہنگائی سے کوئی سروکار نہیں کیونکہ انہیں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سرمایہ کاری سیکشن کے تحت کام کرنے والی نور الکفیل کمپنی کے سٹورز سے ہر چیز انتہائی سستے داموں مل جاتی ہے۔

الکفیل کی دوکانوں میں عام دنوں میں بھی اشیاء کی قیمتیں مارکیٹ ریٹس سے کم ہوتی ہیں اور کوالٹی کے اعتبار سے بھی الکفیل کی اشیاء پورے بازار سے بہتر ہیں۔

نور الکفیل کمپنی نے ماہ رمضان کی آمد پہ اپنی بہت سی مصنوعات کی قیمتیں مزید کم کر دی ہیں اور ہر طرح کی اشیاء خورد و نوش کو سستے داموں عوام تک پہنچانے کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں جس کی وجہ سے پورے ملک میں موجود الکفیل کی تمام شاخوں میں صبح سے شام تک خریداروں کا رش لگا رہتا ہے۔

نور الکفیل کمپنی کی اشیاء اگر کسی جگہ مہنگي فروخت ہو رہیں ہوں یا انھیں صحیح سٹور نہ کیا گیا ہو یا آپ کو اس حوالے سے کوئی بھی شکایت ہو تو مندرجہ ذیل نمبرز یا ایمیل پر آپ فوری کمپلینٹ کریں:

(07801966624)،

(07801966622)،

hq@islamicalkafeel.com.

واضح رہے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی نور الکفیل کمپنی برائے حلال گوشت اور ڈیری پراڈکٹس ملک کی بڑی اور اہم غذائی صنعتوں میں سے ہے جو کہ ملک میں مختلف طرح کی زرعی، حلال گوشت، ڈیری اور پولٹری ضروریات کو پورا کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔ نور الکفیل کمپنی کی تمام غذائی پروڈکٹس معیاری اور کم قیمت ہونے کی وجہ سے عام صارفین کی پہنچ میں ہیں۔ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی نور الکفیل کمپنی خود کفالت کے حصول کی پالیسی کو اپناتے ہوئے ہوئے نہ صرف مکمل طور پر مقامی وسائل کو بروئے کار لا رہی ہے بلکہ پولٹری اور ڈیری سے وابستہ مقامی صنعتوں کی مدد اور حوصلہ افزائی کرتے مارکیٹ میں فروٹ جوسز، پولٹری اور ڈیری پروڈکٹس بھی فراہم کر رہی ہے۔ کمپنی ملک کے نوجوانوں کی صلاحیتوں اور ٹیلنٹ کو پروان چڑھانے کے لئے ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں اپنے خیالات اور آئیڈیاز کو پیش کرنے اور انہیں عملی جامہ پہنانے کے مواقع بھی فراہم کر رہی ہے۔ کمپنی نےکربلاؑ مقدسہ، نجف اشرف اور اور بغداد میں اپنے سیلز سینٹر بھی قائم کیے ہیں۔ کمپنی اپنی مصنوعات کے معیار اور صارفین کے تحفظ اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے لیے پروڈکشن اور ڈسٹری بیوشن کے تمام مراحل کے دوران حفظان صحت اور کوالٹی کنٹرول کے اصولوں پر سختی سے کاربند ہے۔ ماہرین پر مشتمل کمیٹی خام مال سے لے کر پروڈکشن کے تمام مراحل کے دوران ان جائزہ لینے کے بعد مصنوعات کو صارفین تک پہنچانے کی اجازت دیتی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: