الجود کمپنی کاشتکاری کی دنیا میں رہنما اور کسانوں کا اولین اختیار بن چکا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی "الجود کمپنی برائے صنعتی ٹیکنالوجی اور جدید زراعت" کی مصنوعات نے تھوڑے سے عرصہ میں عراق میں اپنی منفرد حیثیت اور کسانوں کے اعتماد کو حاصل کر لیا ہے، کمپنی کی کھادیں، بایوکوڈس اور مٹی کے علاج کے لیے تیار کردہ مواد کسی بھی زمین سے اچھی پیداوار حاصل کرنے کے ضامن بن چکے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ اس وقت عراقی کسانوں کی اولین ترجیح الجود کمپنی کی مصنوعات ہیں کہ جو ان کے کھیتوں کو سرسبز وشاداب رکھے ہوئے ہیں اور ان کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ کا باعث بنی ہوئی ہیں۔

"الجود کمپنی برائے صنعتی ٹیکنالوجی اور جدید زراعت" کی تمام مصنوعات کو عراقی ماہرین نے تیار کیا ہے اور مزید اچھی مصنوعات کے لیے کام جاری ہے۔

اس سلسلہ میں مزید کچھ تفصیل آپ ملحقہ ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں:
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: