روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کی (Mdf) یونٹ اپنی معیاری اور پائیدار مصنوعات کی بدولت روضہ مبارک کو خود کفالت کی راہ پر گامزن کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینئرنگ اینڈ مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ کا ذیلی ادارہ ٹیکنیکل کرافٹ ڈویژن اپنے کام کی وجہ سے اہم ترین ادارہ شمار ہوتا ہے۔ یہ ڈویژن روضہ مبارک کے مختلف شعبہ جات کے دفاتر کی ضروریات پوری کرنے اور انہیں جدید ایکوپمنٹ سے لیس کرنے کے ساتھ ساتھ اس ڈویژن کی (Mdf)ایم ڈی ایف یو نٹ اپنی معیاری اور پائیدار مصنوعات کی تیاری کی بدولت روضہ مبارک کو خود کفالت کی راہ پر گامزن کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

ایم ڈی ایف(Mdf) یونٹ جدید مشینوں پر مشتمل یونٹ ہے یہاں موجود باصلاحیت مقامی ہنرمند اور ٹیکنیشنز نہایت پیشہ ورانہ طریقے سے کام کرتے ہوئے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے مختلف شعبہ جات اور ڈویژنز کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے اہم خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ انجینئرنگ اینڈ مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ حضرت عباس علیہ السلام کے اہم ترین شعبوں میں سے ہے۔ یہ شعبہ روضہ مبارک میں مرمت اور بحالی کے تمام تر امور اور مینوفیکچرنگ معاملات کا ذمہ دار اور روضہ مبارک کے زیرنگرانی ہونے والے تمام تر ترقیاتی اور دیگر منصوبوں میں اہم ترین حیثیت کا حامل ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: