روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کو دھونے، صاف کرنے اور نئے قالین بچھانے کا کام مکمل کر لیا گیا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے کیئر ڈیپارٹمنٹ نے اپنے مرتب کردہ پروگرام کے مطابق روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے تمام حصوں جن میں صحن مبارک، گبند، مینار، کوریڈورز، ہالز، ضریح مبارک اور اس سے منسلک ہال کے علاوہ روضہ مبارک سے ملحقہ ایریاز کی دھلائی اور صفائی کا کام مکمل کر لیا ہے۔ دھلائی اور صفائی کے عمل کو مکمل کرنے کے بعد روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے صحن اطہر اور ضریح مبارک سے ملحقہ کوریڈورز میں نئے قالین بھی بچھا دیئے گئے ہیں۔

کیئر ڈیپارٹمنٹ کے سینئر آفیشل مسٹر زین العابدین نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ڈیپارٹمنٹ کے سٹاف نے روضہ مبارک کو دھونے اور صاف کرنے کا کام مکمل کر لیا ہے۔ ہم روزانہ، ہفتہ وار اور ماہانہ بنیادوں پر روضہ مبارک کی باقاعدگی سے صفائی کرتے ہیں تاکہ روضہ مبارک کی خوبصورتی اور نفاست کو برقرار رکھا جا سکے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں نصب شدہ لائٹس، شیشوں، آئینوں اور فانوسوں کو بھی باقاعدگی سے صاف کیا جاتا ہے۔

روضہ مبارک کو دھونے اور صاف کرنے کے علاوہ اسے نہائت خاص اور عرب کی بہترین اور قیمتی خوشبوعات سے معطر بھی کیا گیا ہے۔ بعض خوشبوئات کو دھونے کے پانی میں ڈال کر استعمال کیا گیا ہے۔ جبکہ بعض خوشبوعات سے اسپرے کیا گیا ہے۔ کچھ خوشبوعات سپرے کنٹینرز میں ڈالی گئی ہیں۔ یہ روضہ مبارک کو مسلسل معطر کر رہی ہیں ۔

الکفیل گلوبل نیٹ ورک کے کیمرہ نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کو دھونے اور قالین بچھانے کے اس تمام کام کو تصویری شکل میں محفوظ کرلیا ہے اوراب آپکی خدمت میں پیش ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: