ماتمی جلوسوں میں شامل عزاداروں کی آمد و رفت میں آسانی اور دیگر امور کو مدنظر رکھتے ہوئے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے کئیر سیکشن نے حرم کے صحن مطہر کے تمام حصوں میں سنگ مرمر کے فرش پہ تقریبا(5.000) مربع میٹر رقبہ میں پہلے پلاسٹک کی طویل و عریض چادر کو بچھایا اور پھر اس کے اوپر سرخ رنگ کا کارکاپٹ بچھا دیا کہ جو ہمیں ان ایام عزاء میں کربلا کے خونی سانحہ کی یاد دلاتا ہے۔
واضح رہے کئیر سیکشن سمیت روضہ مبارک کے تمام شعبے عشرہ محرم اورعاشوراء کے دن آنے والے زائرین اور عزاداروں کو خدمات مہیا کرنے کے لیے دن رات سر گرم عمل ہیں اور اس مقصد کے لیے بڑی تعداد میں رضاکار بھی روضہ مبارک کے خدام کی مدد کر رہے ہیں۔