روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس(ع) میں کربلا کے عاشورائی جلوسوں کی دن رات آمد کا سلسلہ جاری

اس ماہ سوگ میں دن رات کربلا کے جلوس عزاء امام حسین(ع) اور ان کے اصحاب پہ کربلا میں ہونے والے ظلم وستم کا پرسہ پیش کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں
محرم کا چاند نظر آتے ہی ماتمی جلوسوں کی روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا کہ جو مسلسل اب تک جاری ہے بلکہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ماتم اور زنجیرزنی کے جلوسوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور کربلاء کے علاوہ دوسرے شہروں سے بھی عزاداری جلوس روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس(ع)مراسم عزاء میں شریک ہونے کے لئے آرہے ہیں۔
ماتمی جلوس اپنے مخصوص راستوں سے ہوتے ہوئے حضرت امام حسین علیہ السلام کے روضہ مبارک میں آ کر پرسہ پیش کرتے ہیں اور پھر مابین الحرمین سے گزر کر علمدار وفا حضرت عباس(ع) کے حرم میں ماتم اور نوحہ خوانی کے بعد مولا عباس(ع) کے حرم میں ہی اپنے ماتمی جلوس کا اختتام کرتے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: