روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا شعبة السقاية زائرینِ اربعین کو دن رات پینے کا پانی فراہم کر رہا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبة السقاية کے انچارج الحاج أحمد هنّون نے الکفیل نیٹ ورک کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ زیارت اربعین امام حسین(ع) کے ایام میں زائرین کی خدمت میں سرگرم عمل مواکب اور زیارت کے لیے آنے والے زائرین تک پینے کے پانی(RO) کی فراہمی نہایت اہمیت کی حامل ہے اہل مواکب اور زائرین کی طرف سے پینے کے پانی(RO) کی مانگ میں کافی اضافہ دیکھنے میں آیا خاص طور پر جن دنوں میں درجہ حرارت میں اضافہ ہوا ان دنوں میں تو اس کی طلب بہت زیادہ بڑھ گئی، لہذا روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبة السقاية نے اس ضرورت کو کسی حد تک پورا کرنے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر ایک ملین لیٹر سے زیادہ پینے کا پانی(RO) مواكب اور زائرین کو فراہم کیا۔

پینے کے پانی کی فراہمی کے لیے شعبة السقاية کے ٹینکرز چوبیس گھنٹے حرموں کے ایریا اور اس سے باہر پانی پہنچانے میں مصروف رہے، ٹینکروں کے علاوہ اربعین کے دنوں میں مذکورہ شعبہ نے دسیوں لاکھ پانی کی بوتلیں بھی زائرین میں تقسیم کیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: