زیارت اربعین کے دوران الکفیل امنیۃ کی طرف سے زائرین کو اندرون ملک اور بیرون مفت کال کی سہولت

موبائل اور انٹر نیٹ کی عراقی کمپنی الکفیل امنیۃ زیارت اربعین کے دوران گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی زائرین کو مفت کال کی سہولت فراہم کر رہی ہے اور کربلا آنے والے راستوں اور کربلا میں موجود گمشدہ افراد کے مراکز کے درمیان رابطے کے بھی مذکورہ کمپنی نے بہت سی مشینری مراکز کو فراہم کی ہے تا کہ گمشدہ افراد جلد سے جلد اپنے ساتھیوں سے مل سکیں۔
اسی طرح پورے ملک میں زائرین کے تمام راستوں میں گمشدہ افراد کے مراکز اور دیگر بہت سی جگہ الکفیل امنیہ نے زائرین کو اندرون ملک اور بیرون مفت کال کی سہولت فراہم کرنے کے لیے عارضی مراکز اور بوتھ بنا رکھے ہیں جن سے لاکھوں زائرین استفادہ کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ الکفیل امنیہ کے آدھے سے زیادہ شیئر روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی ملکیت ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: