روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی آئس فیکٹری ہر روز 3000 سے زیادہ آئئس بلاکس مواکب میں تقسیم کر رہی ہے

الکفیل آئس فیکٹری کی طرف سے مواکب میں روزانہ برف کے ہزاروں بلاکس کی تقسیم کیے جا رہے ہیں۔ زائرین کو ٹھنڈا پانی پیش کرنے اور غذائی مواد کے تحفظ کے لئے اہل مواکب بڑی مقدار میں برف استعمال کرتے ہیں جس کی وجہ سے برف کی مانگ میں کافی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی آئس فیکٹری زیارت اربعین کے ایام میں اپنی پوری پیداواری گنجائش کو بروے کار لا رہی ہے اور ہر روز 3000سے زیادہ آئئس بلاکس مواکب میں تقسیم کر رہی ہے تاکہ اہل مواکب کی ضرورت کو کسی حد تک پورا کیا جا سکے۔

فیکٹری کے اہلکار ٹرکس میں برف لوڈ کر کے کربلا آنے والے راستوں اور کربلا کے اندر موجود مواکب میں دن رات برف کے بلاکس تقسیم کر رہے ہیں۔

اس کے علاوہ روضہ مبارک کا واٹر فلٹر پلانٹ پینے کا پانی مواکب اور زائرین کے لیے مختص کردہ سروسز سائٹس کو فراہم کر رہا ہے اور اس کام کے لیے مختلف گنجائش کے واٹر ٹینکرز استعمال کیے جا رہے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: