نجف کربلا روڈ پر واقع روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے مہمان خانہ کی خدمات سے ہر روز لاکھوں زائرین مستفید ہو رہے ہیں

اربعین امام حسین(ع) کے موقع پر دسیوں لاکھ زائرین عراق کے مختلف شہروں اور ہمسایہ ممالک سے پیدل کربلا آتے ہیں اور پیدل آنے والے زائرین کی اکثریت شاہراہِ یا حسین{ع} (نجف کربلا روڈ) سے ہوتی ہوئی کربلا پہنچتی ہے اور بہت سے لوگ تو پیدل سفر کی ابتدا ہی نجف سے کرتے ہیں جس کی وجہ سے پیدل کربلا آنے والے زائرین کا سب سے زیادہ رش نجف کربلا روڈ پہ ہوتا ہے۔
اور اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے کھمبا نمبر (1102) کے پاس نجف کربلا روڈ پر واقع اپنے مہمان خانہ (مضيفُ العتبة العبّاسية) میں زائرین کی خدمت کے لیے بڑے پیمانے پر انتظامات کیے ہیں۔

اس وقت نجف اور کربلا کے درمیان واقع روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا مہمان خانہ پیدل آنے والے زائرین کی خدمت میں دن رات سرگرم عمل ہے ہر روز لاکھوں زائرین کھانے پینے، آرام و رہائش اور یہاں موجود دیگر سہولیات سے مستفید ہو رہے ہیں۔

اس کے علاوہ یہاں میڈیکل ڈسپنسری، گمشدہ افراد کا مرکز اور شرعی سوالات کے جوابات کے لیے بھی مرکز موجود ہے جہاں زائرین کو مطلوبہ خدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔

اور یہ خدمات زیارت اربعین کے بعد بھی جاری رہیں گی خاص طور پر 28صفر کو رسول خدا(ص) کی وفات کا پرسہ پیش کرنے بھی ایک بڑی تعداد اسی راستہ سے نجف پیدل جاتی ہے جن کو سروس مہیا کرنا روضہ مبارک کا اولین فرض ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: