اربعین امام حسین(ع) کے احیاء کے لیے آنے والے زائرین کو علقمی کمپلکس میں چوبیس گھنٹے بھرپور خدمات کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے

بابل کربلا روڈ پر واقع روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے ذیلی ادارے علقمی خدمتی کمپلکس نے ماہِ صفر کی ابتدا ہی سے زائرین کی خدمت کے لیے کام شروع کر دیا تھا اور اس وقت یہاں روزانہ 20ہزار سے زیادہ زائرین کے لیے کھانے کا انتظام کیا جا رہا ہے، اس کے علاوہ سارا دن اور رات مختلف مشروبات اور پھلوں کو تقسیم کیا جارہا ہے اور 9000خفیف کھانوں کے پیکٹس کو بھی مختلف کھانے کے اوقات کے علاوہ زائرین میں تقسیم کیا جا رہا ہے۔

کمپلکس میں روزانہ ہزاروں زائرین رات گزارتے ہیں، ان زائرین کی رہائش کے لیے ہر طرح کے وسائل مہیا کیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ یہاں میڈیکل ڈسپنسری، گمشدہ افراد کا مرکز اور شرعی سوالات کے جوابات کے لیے بھی مرکز قائم کیا گیا ہے۔

یہ بات یاد رہے کہ بابل کربلا روڈ پر واقع العلقمی خدمتی کمپلکس، نجف کربلا روڈ پر واقع ام البنین خدمتی کمپلکس اور بغداد کربلا روڈ پہ واقع شیخ کلینی خدمتی کمپلکس کو روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے کربلا کی حکومت سے لمبے عرصے کے لیے کرائے پر لیا ہے تاکہ ان میں زائرین کی خدمت کے لیے بہتر سے بہتر انتظامات کیے جا سکیں اور ان جگہوں کو دین کی نشر واشاعت کے لیے استعمال کیا جا سکے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: