زیارتِ اربعین کے احیاء کیلئے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے فول پروف سیکورٹی انتظامات

زیارتِ اربعین کے احیاء کیلئے کئی ملین زائرین کی کربلا آمد اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے فول پروف سیکورٹی و خدماتی انتظامات

زیارت اربعین کے احیاء کے لیے اس وقت کئی ملین زائرین کربلا میں موجود ہیں اور زائرین کی آمد کا سلسلہ بغیر کسی وقفے سے جاری ہے کہ جو رات تک اسی طرح جاری رہے گا۔

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے زائرین کو مطلوبہ سہولیات مہیا کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر انتظامات کیے ہیں جن میں دیگر خدمات کے ساتھ ساتھ سیکورٹی کے لیے ہزاروں رضاکاروں کی خدمات حاصل کر رکھی ہیں کہ جو کربلا کے مختلف سے علاقوں میں امن و امان کی صورت حال کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے سیکورٹی فورسز اور پولیس کی مدد کر رہے ہیں۔

کئی ملین زائرین اربعین کے لیے ایک بڑا مسئلہ واپسی پر ٹرانسپورٹ کا ہوتا ہے اس کے حل کے لیے بھی روضہ مبارک نے بڑے پیمانے پر گاڑیوں کا انتظام کیا ہے جو زائرین کو ان کے شہروں یا قریب ترین بس سٹاپ تک پہنچانے کا کام کر رہی ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: