رسول خدا(ص) کے یوم وفات کو منانے کے سلسلہ میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں مجلس عزاء کا انعقاد

رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے یوم وفات کو منانے کے سلسلے میں روضہ مبارک حضرت عباس کے جنرل سیکرٹریٹ کی جانب سے بروز اتوار 28 سفر 1441 ھ بمطابق 27نومبر 2019ء کو ایک مجلس عزا منعقد کی گئی اس مجلس عزا کا انعقاد روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے تشریفات ہال میں کیا گیا جس میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے خدام نے شرکت کی۔

دینی امور کے سکشن کے سید عدنان موسوی نے مجلس سے خطاب کرتے ہوئے پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی حیات طیبہ کے اخلاقی، روحانی اور انسانی پہلوؤں کو موضوع سخن بناتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ آج امت مسلمہ کو درپیش مسائل سے نبردآزما ہونے اور کامیاب سماجی، معاشی اور معاشرتی زندگی کے حصول کے لئے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہونے کی اشد ضرورت ہے مجلس کا اختتام اس المناک دن کی یاد میں پرنم آنکھوں کے ساتھ مرثیہ اور نوحہ خوانی ہوا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: