روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا مظاہرین کے ساتھ اظہار یکجہتی

بروز جمعرات (9 ربيع الأوّل 1441هـ) بمطابق (7 نومبر 2019ء) کو روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے خدام نے پرامن مظاہروں کی تائید اور مظاہرین سے اظہار یکجہتی کے لیے دھرنا کے مقام تک مارچ کیا۔

دونوں مقدس روضوں کے خدام حرموں کے ایریا سے جلوس کی شکل میں عراقی پرچم اور مطالبات پر مشتمل بینرز اٹھائے ہوئے (ساحة التربية) پہنچے کہ جہاں مظاہرین اپنے حقوق کے لیے دھرنا دیئے ہوئے ہیں وہاں انھوں نے پرامن مظاہروں کی تائید اور مظاہرین سے مکمل یکجہتی کا اعلان کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتہ میں بھی روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے خدام نے مظاہرین سے اظہار یکجہتی کے لیے مارچ کیا تھا، اس کے علاوہ دونوں حرموں کی جانب سے کربلا اور دوسرے شہروں میں مظاہرین کے لیے لوجسٹیکل امداد کا سلسلہ بھی مسلسل جاری ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: