العمید گروپ آف سکولز کی جانب سے پر امن مظاہرین کے ساتھ اظہار یکجہتی

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ تعلیم و تربیت واعلی تعلیم سے وابستہ العمید گروپ آف سکولز کی جانب سے پر امن مظاہرین کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لئے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں العمید گروپ آف سکولز کے اساتذہ اور بچوں نے شرکت کی۔

پرامن مظاہرین اور ان کے جائز مطالبات کے حق میں منعقد کردہ اس تقریب کے دوران بچوں نے وطن سے محبت اور اصلاحات کا مطالبہ کرتے ہوئے ترانے پڑھے اور مستقبل میں پروقار عراق اور باوقار اور خودمختار عراقی معاشرے کے قیام کے لئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔

واضح رہے کہ مظاہرین سے اظہار یکجہتی کی یہ تحریک اعلی مذہبی قیادت کی خصوصی ہدایت پر شروع کی گئی ہے اور یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ اعلی مذہبی قیادت کی جانب سے جمعۃ المبارک کے خطبات کے ذریعے طویل عرصے سے اصلاحات کا مطالبہ صبح کیا جاتا رہا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: