روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی جانب سے بغداد کے التحریر اسکوائر میں موجود مظاہرین کو لاجسٹک سپورٹ جاری ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام اپنے آئینی اور قانونی حقوق کے لئے آواز اٹھانے والے پر امن مظاہرین کی اخلاقی اور لاجسٹک سپورٹ جاری رکھے ہوئے ہے اور اس سلسلے میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے مظاہروں کے آغاز سے لیکر اب تک بغداد کے التحریر اسکوائر میں موجود مظاہرین کو لاجسٹک سپورٹ فراہم کرنے کے لئے کئی امدادی قافلے بھیجے جاچکے ہیں اور آج پینے کے صاف پانی، خوراک اور دیگر اشیاء پر مشتمل مزید ایک اور امدادی قافلہ بغداد روانہ کیا جا چکا ہے۔ یہ تمام اشیاء التحریر اسکوائر میں موجود مظاہرین میں تقسیم کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام مظاہرات کے آغاز سے لے کر اب تک نہ صرف پرامن مظاہرین کو اخلاقی اور لاجسٹک سپورٹ فراہم کر رہا ہے بلکہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا الکفیل ہسپتال زخمی ہونے والے مظاہرین کو بلامعاوضہ طبی سہولیات اور علاج بھی فراہم کر رہا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: